اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

تملناڈو میں کورونا کا قہر - تملناڈو کی خبریں

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 66 لوگوں کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد 2032ہوگئی ہے۔

تملناڈو میں کورونا کا قہر
تملناڈو میں کورونا کا قہر

By

Published : Jul 13, 2020, 9:39 PM IST

تملناڈو میں کورونا وائرس (کووڈ۔19) کا قہر رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے اور 4328ریکارڈ معاملے سامنے آنے کے بعد پیر کو متاثرین کی تعداد 1.43لاکھ کے قریب پہنچ گئی۔

راحت کی بات یہ ہے کہ ریاست میں متاثرہ مریضوں کے صحتیاب ہونے کی شرح 64.82فیصد ہوگئی ہے جبکہ مرنے والوں کی شرح محض 1.42فیصد ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق ریاست میں متاثرین کی تعداد 142798ہوگئی ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 66مزید لوگوں کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد 2032ہوگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق اس دوران 3035مزید مریض صحتیاب ہوئے ہیں اور اس کے بعد ٹھیک ہوئے مریضو ں کی تعداد بڑھ کر 92567ہوگئی ہے۔

ریاست میں فی الحال 48199فعال معاملات ہیں۔خیال رہے کہ کورونا وائرس سے متاثرہ معاملات میں تملناڈو ملک میں مہاراشٹر کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بنگلورو میں آشا ورکرز کا احتجاجی مظاہرہ

ABOUT THE AUTHOR

...view details