چین کی قومی صحت کمیٹی نے کہاکہ' قومی صحت کمیٹی کو ملک کے 31 صوبوں سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق اب تک تقریباً 80 ہزار844 افراد کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق کی گئی ہے اور گزشتہ دنوں تقریباً 1370 مریضوں کی صحت یابی کے بعد اسپتال سے چھٹی دی گئی ہے'۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران چین میں کورونا وائرس سے 10 موت ہوئی ہے اور 20 نئے کیس سامنے آئے ہیں۔
قابل غور ہے کہ چین کے صوبہ ہبوئی کے دارالحکومت ووہان سے پھیلنے والے کورونا وائرس کی زد میں دنیا کے 135 سے زیادہ ملک آ گئے ہیں۔ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے خطرے کے درمیان اسے عالمی وبا کا اعلان کیا ہے۔
عالمی ادارہ صحت نے بتایا کہ چین کے باہر كوروناوائرس کے کم از کم 9 ہزار 700 نئے کیسز درج کئے گئے ہیں۔ اس کے بعد اس وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 61 ہزار ہو گئی ہے۔