اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

ملک میں کورونا وائرس کے یومیہ کیسز میں کمی - کورونا وائرس کے یومیہ کیسز میں کمی

ملک میں کورونا سے شفایابی کی شرح 96.91 فیصد، فعال کیسزکی شرح 1.65 فیصد جبکہ اموات کی شرح 1.44 فیصد ہے۔

corona virus
corona virus

By

Published : Jan 27, 2021, 12:49 PM IST

ملک میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کی تعداد میں نشب و فراز کے درمیان گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یومیہ کیسز گھٹ کر 12،689 رہ گئے، جبکہ نئے کیسز کے مقابلہ میں اس وبا کو مات دینے والوں کی تعداد میں اضافہ درج کیا گیا ہے۔

دریں اثنا ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 20 لاکھ 29 ہزار 419 افراد کو کوڈ 19 کے حفاظتی ویکسین دیئے گئے ہیں۔

بدھ کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 12،689 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ، جس سے ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر ایک کروڑ چھ لاکھ 89 ہزار ہوگئی ہے۔ راحت کی بات یہ ہے اسی عرصے کے دوران 13،320 مریض شفایاب ہوئے جس سے صحت مریضوں کی تعداد بڑھ کر ایک کروڑ تین لاکھ 59 ہزار 305 ہوگئی۔ فعال کیسز 768 سے گھٹ کر 1،76،498 رہ گئے ہیں۔ اسی عرصے کے دوران 137 کورونا مریضوں موت ہونے سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 53 ہزار 724 ہوگئی۔

ملک میں کورونا سے شفایابی کی شرح 96.91 فیصد، فعال کیسزکی شرح 1.65 فیصد جبکہ اموات کی شرح اب بھی 1.44 فیصد ہے۔

کیرالہ میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ 984 فعال کیسز رپورٹ ہوئے اور سب سے زیادہ 5290 کورونا مریض صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔ ریاست میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 71،843 ہوگئی ہے ، جبکہ کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 8.24 لاکھ ہوگئی ہے جبکہ 19 مزید مریضوں کی اموات سے ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر 3643 ہوگئی ہے۔ فعال کیسز کے معاملہ میں کیرالہ اب بھی ملک میں پہلے نمبر پر ہے۔
اسی عرصے کے دوران مہاراشٹر میں 252 فعال کیسز کا اضافہ ہوا ہے جس سے ایکٹیو کیسز کی مجموعی تعداد 45،041 ہوگئی ہے۔ اسی کے ساتھ ہی 2106 مریض شفایاب ہوئے، جس سے کورونا کو شکست دینے والوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 19.17 لاکھ ہوگئی ہے، جبکہ 47 مزید مریضوں کی اموات سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 50،862 ہوگئی ہے۔
قومی دارالحکومت دہلی میں ایکٹیو کیسز کی تعداد میں مسلسل کمی واقع ہورہی ہے اور اب ان کی تعداد 1626 رہ گئی ہے۔ وہیں مزید سات مریضوں کی ہلاکت کے ساتھ اموات کی مجموعی تعداد 10،820 ہوگئی ہے۔ دہلی میں اب تک 6.21 لاکھ سے زیادہ مریضوں نے شفایابی حاصل کی ہے۔

(یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details