اردو

urdu

By

Published : Oct 6, 2020, 1:21 PM IST

ETV Bharat / bharat

بھارت میں کورونا وائرس کے 60 ہزار سے زائد نئے معاملے

دنیا بھر میں کورونا وائرس کا قہر اس حد تک بڑھ چکا ہے کہ روزانہ لاکھوں لوگ اس وبأ کی زد میں آرہے ہیں صرف بھارت میں ہی ایک دن میں 60 ہزار سے زائد نئے کیسز آرہے ہیں۔

image
image

بھارت میں کورونا وائرس کے مریضوں میں کی تعداد میں کمی دیکھنے کو مل رہی ہے۔

مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق منگل کے روز بھارت میں کورونا وائرس کے نئے 61،627 معاملوں کی تصدیق ہوئی ہے اور اس مہک وبأ کے سبب 884 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

اس وبأ کے سبب ملک بھر میں اب تک 66 لاکھ، 85 ہزار 83 افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 1 لاکھ 3 ہزار 569 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

فی الحال بھارت میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 9 لاکھ 19 ہزار 23 ہے جبکہ اس وبأ سے صحتیاب ہونے والے لوگوں کی تعداد 56 لاکھ 62 ہزار 491 ظاہر کی گئی ہے۔

اس مہلک وبأ سے سب سے زیادہ متاثر ریاست مہاراشٹر ہے جہاں اس وبأ سے اب تک 38 ہزار 347 افراد کی موت واقع ہوئی ہے جبکہ 11 لاکھ 62 ہزار 585 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔

اینڈین کاؤنسل آف میڈیکل ریسرچ کے مطابق پانچ اکتوبر تک بھارت میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تصدیق کے لیے کُل 8 کروڑ دس لاکھ 70 ہزار 797 سیمپلز پازیٹیو پائے گئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details