مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس عالمی وبأ کے سبب 2003 مریضوں کی موت واقع ہوئی ہے اور 10،974 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
جس کے بعد اب بھارت میں کووڈ-19 مریضوں کی تعداد 3،54،065 ہوچکی ہے اور کل اموات 11،903 تک جاپہنچی ہے۔
کورونا وائرس کے سب ایک دن میں ہونے والی موات کی یہ اب تک کی سب سے بڑی تعداد ہے۔
وبأ سے متاثر مریضوں کی تعداد میں زور بروز اضافہ ملک میں کورونا وائرس کے 1،55،227 مریض زیر علاج ہیں جبکہ 1،86،935 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔
اس وبأ سے سب سے زیادہ متاثر ریاست مہاراشٹر ہے جہاں کووڈ-19 کے سب سے زیادہ مریض سامنے آئے ہیں، یہاں کورونا کے اب تک 1،13،445 کیسز سامنے آئے ہیں جن میں سے 57،851 مریض شفایاب ہوئے ہیں۔
دوسرے نمبر پر تامل ناڈو ہے جہاں کورونا وبأ انتہائی تیزی کے ساتھ پھیل گئی ہے یہاں کورونا وائرس کے اب تک 48،019 مریضوں کی تصدیق کی گئی ہے جبکہ 528 مریضوں کی موت واقع ہوئی ہے۔
تیسرے نمبر پر دارالحکومت دہلی ہے جہاں کورونا کے 44،688 کیسز سامنے آئے ہیں۔ اور اس وبأ سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد1837 ظاہر کی گئی ہے۔
کورونا سے ریکارڈ توڑ اموات