عالمی سطح پر کورونا وائرس کا قہر رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے ، اس وبا سے ہزاروں کی تعداد میں لوگ متاثر ہورہے ہیں۔
امریکہ کی جان ہاپکنس یونیورسٹی کے سائنس اینڈ انجینئرنگ سینٹر (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس سے اب تک پوری دنیا میں 95 لاکھ 20 ہزار 96 افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 4 لاکھ 83 ہزار 957 افراد کی موت ہوچکی ہے۔
کووڈ ۔19 کے معاملے میں امریکہ پہلے، برازیل دوسرے اور روس تیسرے نمبر پر ہے۔ دوسری جانب اس وبا سے ہوئی اموات کے اعداد و شمار کے معاملے میں امریکہ پہلے ، برازیل دوسرے اور برطانیہ تیسرے نمبر پر ہے۔
امریکہ میں اب تک 24 لاکھ 63 ہزار 168 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں اور ایک لاکھ 24 ہزار 279 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ برازیل میں اب تک 11 لاکھ 92 ہزار 474 افراد اس وائرس کی زد میں آچکے ہیں جبکہ 53 ہزار 874 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔