مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جمعرات کی صبح جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق مہاراشٹرمیں 18 مزید افراد کی موت کے بعد اس وبا سے مرنے والوں کی تعدادوہاں بڑھ کر 269 ہو گئی ہے اور گجرات میں آٹھ مزید افراد کی ہلاکت کے بعد ہلاک شدگان کی تعداد 103 تک پہنچ گئی ہے جبکہ مدھیہ پردیش میں چارمزید موت کے بعد یہ تعداد 80 تک پہنچ گئی ہے اور دہلی میں کورونا وائرس سے 48 افراد کی موت ہو چکی ہے۔
ملک میں متاثرین کی تعداد بڑھ کر 21 ہزار 393 تک جا پہنچی ہے،جبکہ اس وبا سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 681 ہو گئی ہے، چار ہزار 258 افراد صحت مند بھی ہو چکے ہیں، اور انہیں اسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے۔
وزارت کے مطابق ملک کی مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد اس طرح ہیں:
ریاست ......... متاثرین .... ٹھیک ہوئے .... ہلاک شدگان
انڈمان نکوبار ...... 18 ......... 11 ........... 0
آندھرا پردیش .............. 813 ...... 120 .......... 24
اروناچل پردیش ........ 1 ........ 1 ............... 0
آسام ............ 35 ...... 19 .............. 1
بہار ............. 143 ..... 46 ............. 2
چنڈی گڑھ .................. 27 ....... 14 ............. 0
چھتیس گڑھ ............... 36 ....... 26 ............. 0
دہلی .................. 2248 .... 724 .......... 48
گوا .................... 7 ............ 7 .............. 0
گجرات ............... 2407 ...... 179 ......... 103
ہریانہ ............. 262 ........ 140 ........... 3
ہماچل پردیش ..... 40 ........... 18 ............. 1
جموں و کشمیر ........ 407 ........ 92 ............ 5
جھارکھنڈ ............... 49 .......... 8 .............. 3