عالمی وبا کورونا وائرس کے پیش نظر وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے کہا ہے کہ روس میں تیار کورونا ویکسین اس ماہ 'اسپوتنک- وی کلینیکل ٹرائل' کے لیے وینزویلا پہنچ جائے گی۔
مسٹر نکولس نے کہا کہ 'روس سے پہلی ویکسین کلینیکل ٹرائلز کے لیے ستمبر میں وینزویلا پہنچے گی'۔
رواں ماہ کورونا ویکسین وینزویلا پہنچ جائے گی انہوں نے بتایا کہ آئندہ قومی اسمبلی انتخابات کے پیش نظر تمام امیدواروں کو قطرے پلانے کے بارے میں قومی الیکشن کونسل کی قیادت سے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ ملک میں پارلیمانی انتخابات کے لیے تقریباً 14400 امیدوار میدان میں ہیں۔