اردو

urdu

بھارت: مسلسل دوسرے دن 61 ہزار سے زائد کیسز

بھارت میں کورونا کے کیس مسلسل بڑھ رہے ہیں، کئی ریاستوں میں کورونا وبا تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ پچھلے دو دنوں سے ملک بھر میں 61 ہزار سے زائد کیسز سامنے آ رہے ہیں۔

By

Published : Aug 8, 2020, 1:00 PM IST

Published : Aug 8, 2020, 1:00 PM IST

بھارت میں مسلسل دوسرے دن 61  ہزار سے زیادہ نئے کیسز
بھارت میں مسلسل دوسرے دن 61 ہزار سے زیادہ نئے کیسز

بھارت میں دن بہ دن کورونا وائرس کے بگڑتے حالات کے درمیان لگاتار دوسرے دن 61 ہزار سے زائد نئے کیسز کی اطلاع ملی ہے جس سے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 20.89 لاکھ ہوگئی ہے اور 933 افراد کی ہلاکتوں کے بعد مجموعی تعداد 42518 ہوگئی ہے۔

یہ اطمینان کی بات ہے کہ اسی عرصے کے دوران 48900 افراد کی شفایابی کی وجہ سے وبا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بھی 1427006 لاکھ ہوگئی۔

مرکزی وزارت صحت کی جانب سے ہفتہ کے روز جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق' 61537 کیسز کے ساتھ متاثرین کی مجموعی تعداد 2088612 ہوگئی ہے۔ جمعہ کے روز 62538 کیسز رپورٹ ہوئے۔'

وزارت کے مطابق 'شفایابی کی شرح 68.32 اور اموات کی شرح 2.04 فیصد ہے۔'

یہ بھی پڑھیں: کوویڈ۔19: ملک میں 13.78 لاکھ کورونا سے شفایاب

ملک میں کورونا وائر سے سب سے زیادہ متاثر ریاست مہاراشٹر ہے ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details