وزارت صحت کے آفیسرآن اسپیشل ڈیوٹی(او ایس ڈی) راجیش بھوشن نے یہاں پریس کانفرنس میں ان باتوں کو غلط قرار دیا کہ ملک میں کورونا وائرس کے ٹیسٹ آباد ی کے تناسب میں نہیں ہورہے ہیں۔
نھارت میں کورونا ٹیسٹ 'ڈبلیو ایچ او' کے مطابق ہو رہے انہوں نے کہا کہ اس معاملہ میں ڈبلیو ایچ او نے رہنماہدایات جاری کی تھیں کہ یومیہ دس لاکھ لوگوں میں 140لوگوں کی جانچ مناسب پیمانہ ہے اور اسی پر عمل کرتے ہوئے ملک میں کورونا وائرس کی جانچ کی جارہی ہے۔
ملک میں 22ریاستیں ایسی ہیں جو اس پیمانہ کو پورا کررہی ہیں۔ کو رونا کے مریضوں کی جانچ کا بھارت میں اوسط 210مریض یومیہ فی دس لاکھ لوگ ہے اور میزورم جیسی چھوٹی ریاست میں یہ 149ہے تو دہلی میں کورونا مریضوں کی فی دس لاکھ آبادی پر ہونے والے ٹیسٹ کا اعدادو شمار 978ہے اور گوا میں یہ اعدادوشمار 1 ہزار 58مریضوں کا ہے۔
تملناڈو میں563 اور مہاراشٹر میں 198 لوگوں کا یومیہ فی دس لاکھ آبادی پرجانچ کی جارہی ہے۔
مسٹر راجیش نے ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام ریاستوں سے اپیل کی ہے وہ اپنی جانچ کا دائرہ وسیع کریں اور جتنی زیادہ تعداد میں لوگوں کی کورونا جانچ ہوگی اتنے ہی مشتبہ لوگوں کی جلد پہچان ہوگی اور ان کا علاج بھی تیز رفتار سے ممکن ہوسکے گا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ خواہ ملک میں کورونا وائرس کی وجہ سے ہونے والی اموات کی شرح دنیا کے مقابلہ میں کم ہے لیکن ہمیں اس سے مطمئن نہیں ہونا ہے اور اپنے صحت کے بنیادی ڈھانچے کو اپ گریڈ کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ ملک پہلے سے تیار تھا اسی لئے آج کورونا سے بخوبی نپٹنے کا اہل بنا جاسکا۔
مزید پڑھیں:
انہوں نے کہا کہ جب تک کورونا کی کوئی پختہ دوا، یاویکسین نہیں بن جاتی تب تک سماجی دوری، منہ پر ماسک سے یا کپڑے سے ڈھکنا، ہاتھوں کو بار بار دھونا اور عوامی مقامات پر تھوکنے جیسی عادتوں میں تبدیلی لانی ہوگی اور لوگو ں کو اس کے بار ے میں بیدار کرنا ہوگا۔