اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

بھارت میں کورونا ٹسٹنگ لیب کی تعداد1،036 ہوئی

ان 1،036 لیبز نے 27 جون کو 2،31،095 نمونوں کی جانچ کی۔ اس طرح اب تک مجموعی طورپر82،27،802 نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے۔

corona t
corona t

By

Published : Jun 28, 2020, 1:34 PM IST

ملک بھر میں کورونا وائرس کے انفیکشن کی جانچ کرنے والی لیبز کی تعداد بڑھ کر 1،036 ہوگئی ہے۔

انڈین انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کے ذریعہ اتوار کے روز جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کی جانچ پڑتال کیلئے اس فہرست میں مزید 10 لیبز شامل کی گئیں۔

ان میں سے سرکاری لیبوں کی تعداد 749 اور پرائیویٹ لیبز کی تعداد 287 ہے۔ ریئل ٹائم آرٹی پی سی آر پر مبنی ٹسٹ لیب اس وقت 567 (سرکاری: 362 ، نجی: 205) ہیں جبکہ ٹرونیٹ پر مبنی ٹسٹ لیبز کی تعداد 382 (سرکاری: 355 ، پرائیویٹ : 27) اور سی بی این اے ٹی پر مبنی ٹسٹ لیب 87 ( سرکاری : 32 ، پرائویٹ : 55) ہیں۔

ان 1،036 لیبز نے 27 جون کو 2،31،095 نمونوں کی جانچ کی۔ اس طرح اب تک مجموعی طورپر82،27،802 نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ 23 ​​جنوری تک پونے میں صرف ایک لیب میں کورونا وائرس کی جانچ کی سہولیات موجود تھی۔ دو ماہ بعد یعنی 23 مارچ تک اس طرح کی لیبز کی تعداد 160 ہوگئی ہے اور اب ملک بھر میں 1،036 لیبز میں کورونا وائرس کی جانچ کی سہولت موجود ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details