اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

ہریانہ میں اب 2400 روپے میں ہوگی کورونا جانچ

ریاست ہریانہ کے وزیراعلی منوہرلال کھٹر نے کہا ہے کہ ریاستی حکومت نے کورونا وائرس کا ٹیسٹ اب 2400 روپے میں کرانے کا فیصلہ کیا ہے اور یہ ترمیمی شرح کا نفاذ فوری طور سے ہوگا۔

ہریانہ میں اب 2400 روپے میں ہوگی کورونا جانچ
ہریانہ میں اب 2400 روپے میں ہوگی کورونا جانچ

By

Published : Jun 20, 2020, 4:37 PM IST

ایک سرکاری ترجمان نے آج یہاں اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ ریاستی حکومت نے حکم جاری کیا ہے کہ کوئی بھی نجی لیباریٹری کورونا کے لئے آر ٹی۔پی سی آر ٹیسٹ کے لئے سبھی ٹیکسوں سمیت 2400 روپے سے زیادہ فیس نہیں لے گی۔


آئی سی ایم آر کی ہدایات کی پیروی کرتے ہوئے ریاست میں کورونا جانچ نجی لیباریٹریوں کے ذریعہ کرائے جارہے ہیں، جس کی پہلے قیمت 4500 فی جانچ تھی۔ اس کے علاوہ لیباریٹریوں کو یہ بھی ہدایت دی گئی ہے کہ وہ جانچ کی شرحیں صحیح طریقے سے واضح کریں۔


انہوں نے بتایا کہ نجی لیباریٹریوں کو کورونا جانچ سے متعلق نتائج کے حقیقی ٹائم کے مطابق ڈاٹا ریاستی حکومت اور آئی سی ایم آر کے ساتھ اشتراک کرنا ہوگا۔ جس شخص کا ٹسٹ کیا جائے گا اس کے اور سمپل لیتے وقت، شخص کی شناخت، پتہ اورموبائل نمبر، سمپل ریفرل فارم (ایس آر ایف) کے مطابق ریکارڈ کے لئے نوٹ کرنا، سمپل لیتے وقت ڈاٹا کو آر ٹی۔ پی سی آر پر اپلوڈ کرنا، جانچ رپورٹ مکمل ہونے پر فوری طور سے مریض کو اور جانچ پازیٹیو پائے جانے پر متعلق لیباریٹریوں کو ضلع سول سرجن کو ای میل کے ذریعہ اطلاع دینا ضروری ہوگا۔


ترجمان نے بتایا کہ سبھی ضلع کے ڈپٹی کمشنروں اور سول سرجنوں کولیباریٹری پر سخت نگرانی کرنے اور این اے بی ایل اور آئی سی ایم آر کے ذریعہ منظور لیباریٹریوں کے ذریعہ کورونا جانچ شرحوں کو سختی سے نفاذ کرنے کاحکم دیا گیا ہے۔


ترجمان نے بتایا کہ کورونا وبا سے نمٹنے کے لئے ریاستی حکومت مختلف طریقے کو اپنانے کے ساتھ ریاست کے اسپتالوں میں مفت جانچ اور علاج کی سہولت فراہم کررہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details