اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

راجستھان: کورونا وائرس کی جانچ کے لیے رقم مقرر - cm ashok gehlot

ریاست راجستھان میں پرائیویٹ ہسپتالوں میں کورونا وائرس کی جانچ کے لیے ریاستی حکومت کی جانب سے قیمت مقرر کر دی گئی ہے۔

ریاست راجستھان کے وزیراعلیٰ اشوک گہلوت
ریاست راجستھان کے وزیراعلیٰ اشوک گہلوت

By

Published : Jun 20, 2020, 1:19 PM IST

ریاست راجستھان کے وزیراعلیٰ اشوک گہلوت نے کورونا وائرس کے مریضوں کو راحت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعلیٰ نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ میٹنگ کے بعد یہ فیصلہ لیا، جس میں ڈاکٹر رگھو شرما، ڈی بی گپتا، ،ڈی جی پی بھوپیندر سنگھ، نرنجن آریہ اور روہت کمار سنگھ جیسے اہم افراد نے شرکت کی۔

اب ریاست میں کورونا وائرس کی جانچ 2200 روپئے میں پرائویٹ لیب اور ہسپتال میں کی جائے گی اس کے علاوہ ہسپتال میں عام بستر کی قیمت 2000 روپیہ یومیہ ہوگی اور وینٹی لیٹر والے آئی سی یو بستر کی قیمت 4000 تک لی جاسکتی ہے۔

وہیں 21 جون سے کورونا وائرس سے بیداری مہم ریاست میں شروع کی جا رہی ہے۔اس کے لیے ورچوئل کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا، جس میں ریاستی سطح پر ایک لاکھ افراد حصہ لیں گے۔

ریاستی حکومت اس بات کی پوری کوشش کر رہی ہے کہ ریاست میں کورونا وائرس سے متاثرین کا علاج کم قیمت پر ہوسکے اور یہ بیماری زیادہ نہ پھیلنے پائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details