شہر گیا میں واقع اے این ایم سی ایچ میں کورونا کو لیکر ایک بڑی لاپروائی سامنے آئی ہے ۔ یہ خبر مگدھ کمشنر و ضلع کے اعکی حکام تک پہنچی ہے ۔ جانچ کاؤنٹر انچارج نے بتایا کہ ہوم قرنطین کے لئے بھیجی گئی خاتون کی جانچ نہیں ہوئی ہے۔ افسران کی ہدایت کے بعد ، خاتون کی جانچ کرانے کے بعد اسے بودھ گیا قرنطینہ مرکز بھیج دیا گیا۔
بیرون ملک سے آئی خاتون کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ پوزیٹیو ٹرنٹ مشین سے کورونا انفیکشن کے جانچ میں خاتون کی ٹیسٹ رپورٹ مثبت پائی گئی ہے۔ اس کے بعد اب خاتون کی رپورٹ کو کراس چیکنگ کے لئے نمونہ پٹنہ بھیج دیا گیا ہے۔پٹنہ سے بھی اگر کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ پوزیٹیو آتی ہے تو خاتون کے خلاف کاروائی کی جائیگی۔
اسپتال کے سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر وجے کرشنا نے بتایا کہ کن حالات میں آف ڈیوٹی پر رہنے والے ڈاکٹر نے خاتون کو ہوم قرنطین پر رہنے کے مشورے کی پرچہ لکھا ہے ، اس کی تحقیقات ہونی چاہئے۔ انہوں نے بتایا کہ اطلاع ملنے کے فورا بعد ہی خاتون کو بودھ گیا میں قرنطین بھیج دیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ معاملے کی تحقیقات کے بعد مناسب کارروائی کی جائے گی۔
اطلاع کے مطابق خاتون پانچ دن قبل ہی وندے بھارت مشن کے تحت بیرون ملک سے گیا ہوائی اڈے پر پہنچی تھی ، جہاں سے وہ جانچ کے لئے انوگرہ نارائن مگدھ میڈیکل اپنے سسر کے ساتھ پہنچی ،بتایاجارہاہے کہ خاتون کے سسر پیشے سے ڈاکٹر ہیں اور اسی کافائدہ اٹھاتے ہوئے انہوں نے انوگرہ نارائن مگدھ میڈیکل کالج سے ہوم قرنطین رہنے کا پرچہ لکھوایا ہے۔
جس ڈاکٹر نے ہوم قرنطین کرنے کامشورہ دیا تھا اسکی اس دن ڈیوٹی نہیں تھی تاہم اسکے باجود اس نے پرچہ بناکر دیا ۔ معاملے کی اطلاع ملنے کے بعد وندے بھارت مشن کے تحت گیا لینڈنگ پوائنٹ کے لئے بنائے گئے نوڈل افسر و مگدھ کمشنر اسنگباچوبہ آو کی ہدایت پر اسکی جانچ ہوئی ۔جس میں اسکی رپورٹ پوزیٹیو آئی ہے۔