راہل گاندھی نے ایک ٹویٹ میں لکھا، 'کورونا انفیکشن کی تعداد اس ہفتے 50 لاکھ اور فعال معاملوں کی تعداد 10 لاکھ کو پار کر جائے گی۔ غیر منصوبہ بند لاک ڈاؤن ایک شخص کے غرور کی دین ہے جس سے کورونا ملک بھر میں پھیل گیا۔'
انہوں نے وزیراعظم پر کوویڈ -19 کو سنجیدگی سے نہ لینے کا الزام لگاتے ہوئے کہا، 'مودی حکومت نے کہا خود کفیل بنیئے یعنی اپنی جان خود ہی بچا لیجئے کیونکہ وزیراعظم مور کے ساتھ مصروف ہیں۔'