اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

اورنگ آباد کی سرحدیں غیر محفوظ - مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد

مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد میں کورونا وائرس کے اب تک گیارہ مریض پائے گئے ہیں جن میں سے ایک مریض کی موت ہوچکی ہے۔

اورنگ آباد کی سرحدیں غیر محفوظ
اورنگ آباد کی سرحدیں غیر محفوظ

By

Published : Apr 7, 2020, 2:35 PM IST

میونسپل انتظامیہ اور ضلع انتظامیہ کا دعویٰ ہے کہ شہر میں لاک ڈاؤن کا نفاذ پوری طرح سے کیا جارہا ہے۔

باہر سے کسی کو آنے کی اجازت نہیں ہیں لیکن زمینی حقیقت کچھ اور بیان کررہی ہے اورنگ آباد شہر میں ہزاروں کی تعداد میں دوسرے شہروں سے لوگ آرہے ہیں۔

اورنگ آباد کی سرحدیں غیر محفوظ

ای ٹی وی بھارت کی ٹیم نے اورنگ آباد اجنٹا ہائی وے پر ہرسول علاقے میں واقع اسکریننگ سینٹر کا جائزہ لیا تو پتہ چلا کہ وہاں مسافراور بائیک سواروں پر کوئی روک ٹوک نہیں ہیں۔

لیکن کیمرے میں یہ تصاویر محفوظ ہونے کے بعد سرکاری عملہ حرکت میں آیا اور لاک ڈاؤن میں مزید سختی کی جانے لگی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details