میڈیا ذرائع کے مطابق تبلیغی جماعت کے سربراہ مولانا سعد کی کورونا کی ٹیسٹ رپورٹ منفی آئی ہے۔
اس کے علاوہ میڈیا رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مولانا سعد گذشتہ دنوں تبلیغی جماعت سے متعلق اٹھائے گئے سوالات کے جوابات دینے کے لیے کرائم برانچ کے سامنے حاضر بھی ہو سکتے ہیں۔
ملک میں کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ اس دوران عام لوگوں کی طرح تبلیغی جماعت سے وابستہ بھی کچھ افراد کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں۔