تملناڈو میں کورونا وائرس (کووڈ۔19) کا قہر رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے اور گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 5,514نئے معاملے سامنے آنے سے متاثرین کی تعداد جمعہ کو بڑھ کر 4.91لاکھ سے زیادہ ہوگئی لیکن راحت کی بات یہ ہے کہ مریضوں کے صحت یاب ہونے کی شرح بڑھ کر 88فیصد سے زیادہ ہوگئی۔
اس دوران نئے معاملات کے مقابلہ میں صحتیاب ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ درج کیا گیا۔ اسی مدت میں 6,006مزید مریضوں کے صحتیاب ہونے سے اس انفیکشن سے نجات پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 4.35لاکھ سے زیادہ ہوگئی۔
سرکاری ذرائع کے مطابق ریاست میں مجموعی طورپر متاثرین کی تعداد بڑھ کر 4,91,571ہوگئی ہے۔ ریاست میں اسی مدت میں مزید 77مریضوں کی موت ہوجانے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 8,231ہوگئی ہے۔