اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

ملک میں کورونا سے شفایابی کی شرح 90 فیصد - بھارت میں شفایابی کی شرح 90 فیصد

ملک میں مہلک ترین عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کو شکست دینے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافے سے شفایابی کی شرح 90 فیصد ہوگئی ہے۔

ملک میں کورونا سے شفایابی کی شرح 90 فیصد
ملک میں کورونا سے شفایابی کی شرح 90 فیصد

By

Published : Oct 25, 2020, 12:58 PM IST

ملک میں کورونا وائرس کے فعال کیسز مسلسل کم ہورہے ہیں اور اب اس کی تعداد گھٹ کر 6.68 لاکھ رہ گئی ہے اور متاثرین کی تعداد مسلسل بڑھ کر 78.64 لاکھ کو عبور کر چکی ہے۔

ملک میں صحت یاب ہونے والے کورونا مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ کی وجہ سے ایکٹیو کیسز میں کمی دیکھنے کو مل رہی ہے۔

مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے اتوار کے روز جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 50،129 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 78،64،811 ہوگئی۔ اسی عرصے کے دوران 62،077 افراد نے کورونا کو شکست دی جس سے اب تک ملک میں 70،78،123 مریضوں نے شفایابی حاصل کی۔

صحت مند مریضوں کی تعداد نئے کیسز کے مقابلہ میں زیادہ ہونے سے فعال کیسز 12،526 سے گھٹ کر 6،68،154 رہ گئے ۔ اسی عرصہ کے دوران کورونا وائرس سے متاثر 578 مریضوں کی موت ہوگئی جس سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 1،18،534 ہوچکی ہے۔

ملک میں کورونا وائرس سے شفایابی کی شرح اب 90.00 فیصد ، فعال کیسز کی شرح 8.50 فیصداور اموات کی شرح 1.51 فیصد ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details