اردو

urdu

By

Published : Sep 7, 2020, 4:01 PM IST

ETV Bharat / bharat

بھارت میں کورونا صحتیابی کی شرح 77.31 فیصد

گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا وائرس سے متاثرہ 69,564 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔

بھارت میں کورونا صحتیابی کی شرح 77.31 فیصد
بھارت میں کورونا صحتیابی کی شرح 77.31 فیصد

ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ریکارڈ 69,564 کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کے صحتیاب ہونے سے قومی اوسط شفایابی کی شرح 77.31 فیصد ہوگئی ہے۔

وزارت صحت وخاندانی بہبود کی طرف سے پیر کے روز جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا وائرس سے متاثرہ 69,564 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں، جس سے اب تک کوروناوائرس سے نجات پانے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 32,50,429 ہوگئی ہے۔

ریکوری کی شرح میں بہار سب سے آگے ہے۔ بہار میں شفایابی کی شرح 88 فیصد ہے۔ اس کے علاوہ دہلی میں شفایابی کی شرح 87 فیصد، تامل ناڈو میں 87 فیصد، مغربی بنگال میں 85 فیصد، راجستھان میں 82 فیصد اور گجرات میں 81 فیصد ہے۔ان کے علاوہ شفابی کی شرح ہریانہ میں 78 فیصد، اڈیشہ میں 78 فیصد، آندھرا پردیش میں 79 فیصد، جموں و کشمیر میں 74 فیصد، تلنگانہ میں 77 فیصد، مدھیہ پردیش میں 76 فیصد، اترپردیش میں 75 فیصد، کرناٹک میں 73 فیصد، کیرالا میں 74 فیصد، مہاراشٹر میں 71 فیصد، پنجاب 71 فیصد، جھارکھنڈ 67 فیصد اور چھتیس گڑھ 47 فیصد ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے ریکارڈ 90,802 نئے مریض سامنے آنے کے بعد کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 42,04,613 ہوگئی ہے۔ تاہم 06 ستمبر کو 69,564 متاثرہ مریضوں کے صحتیاب ہونے اور 1,016 مریضوں کی موت ہوجانے سے زیر علاج متاثرین کی تعداد میں 20,222 کا اضافہ ہوا ہے۔ پورے ملک میں اس وقت کورونا وائرس کے 8,82,542 فعال کیسز ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:عالمی سطح پر کورونا سے 2.70 کروڑ سے زیادہ افراد متاثر

ABOUT THE AUTHOR

...view details