اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

ملک میں کورونا ریکوری شرح 63.18 فیصد - کورونا ٹیسٹنگ لیبز

ملک بھر میں پچھلے 24 گھنٹوں میں ریکارڈ 29,557کورونا متاثرہ افراد پوری طرح ٹھیک ہوئے ہیں، جس سے کورونا ریکوری کی شرح 63.18 فیصد ہوگئی ہے۔

ملک میں کورونا ریکوری شرح 63.18 فیصد
ملک میں کورونا ریکوری شرح 63.18 فیصد

By

Published : Jul 23, 2020, 8:02 PM IST

صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے جمعرات کو بتایا کہ کورونا انفیکشن سے نجات پانے والے افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 29،557 افراد انفیکشن سے ٹھیک ہو چکے ہیں، اب تک عالمی وبا کورونا وائرس سے نجات پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 7،82،606 ہوگئی ہے۔

ملک میں کورونا متاثرین کے فعال معاملوں اور اب تک انفیکشن سے ٹھیک ہونے والے لوگوں کی تعداد کا فاصلہ 3،56،439 ہوگیا ہے۔

ملک میں کورونا ٹیسٹنگ لیبز کی تعداد بھی بڑھ کر 1،284 ہوگئی ہے۔ ٹیسٹنگ کے عمل کو تیز کرتے ہوئے گزشتہ 24 گھنٹوں میں انفیکشن کے ریکارڈ 45،720 نئے معاملوں کی تصدیق ہوگئی جس سے متاثرہ افراد کی کل تعداد 12،38،635 ہوگئی۔ ملک میں انفیکشن کے 4،26،167 فعال کیسز ہیں۔

وزارت کے مطابق ’’کورونا سے متاثرہ افراد کے ڈی انفیکشن کی شرح میں یہ اضافہ مرکزی حکومت کی زیر قیادت بہتر کورونا انتظامیہ کا نتیجہ ہے۔ مرکز ، ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حکومتیں کنٹینمنٹ زون کو نشان زد کرتے ہوئے کورونا انفیکشن کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ٹھوس کوششیں کر رہی ہیں اور ٹیسٹنگ کی تیز رفتار اور مؤثر علاج کی حکمت عملی کورونا کے خلاف جنگ کو مضبوط بنا رہی ہے۔ ان مشترکہ کوششوں کی وجہ سے ملک میں کورونا کی شرح اموات 2.41 فیصد ہے۔‘‘

قابل ذکر ہے کہ دنیا بھر میں عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے 15,433,760افراد متاثر ہو چکے ہیں وہیں اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد 6لاکھ 31ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔

امریکہ (41لاکھ) برازیل (22لاکھ) کے بعد بھارت میں کورونا متاثرین کی سب سے زیادہ تعداد موجود ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details