آندھرا پردیش میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کے 5120 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد 7.34 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے لیکن راحت کی بات یہ ہے کہ مریضوں کی شفایابی کی شرح بڑھ کر 92 سے تجاوز کرگئی ہے۔
ہیلتھ بلیٹن کے مطابق ریاست میں متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 734427 ہوگئی ہے۔ اس دوران مزید 34 اموات کے ساتھ ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 6086 ہوگئی ہے۔
ریاست میں لوگوں کو انفیکشن سے نجات حاصل کرنے کی تعداد میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ اس عرصے میں 6349 مریضوں کے صحت مند ہونے سے انفیکشن سے نجات پانے والے افراد کی تعداد 67898 بڑھ کر 678828 ہوگئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی مریضوں کی شفایابی کی شرح آج بڑھ کر 92.42 فیصد ہوگئی جو منگل کو 92.20 فیصد تھی۔