مہاراشٹر اور کیرالا میں کورونا سے سب سے زیادہ اموات
ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ - 19) کے سبب 123 مریضوں کی موت ہوئی۔ مہاراشٹر اور کیرالہ میں کورونا وائرس زیادہ مہلک ثابت ہوا ہے۔
مہاراشٹر اورکیرالا میں کورونا سے سب سے زیادہ اموات
By
Published : Jan 28, 2021, 6:11 PM IST
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ریاست مہاراشٹر میں جہاں 32 افراد کی جان گئی، وہیں کیرالہ میں 20 لوگ فوت ہو گئے۔ ان دونوں ریاستوں کے علاوہ کسی بھی ریاست یا مرکز کے زیرانتظام خطے میں اموات کا اعدادوشمار دہائی کے ہندسہ تک نہیں پہنچ پایا۔
مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جمعرات کی صبح جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران انفیکشن کے 11666 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ سات لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے۔
راحت کی بات یہ رہی کہ اس دوران 14301 مریض صحت یاب ہوئے جس سے کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد ایک کروڑ تین لاکھ 73 ہزار 606 ہوگئی۔ فعال معاملات 2758 کم ہوکر 173740 رہ گئے ہیں۔
اسی عرصے کے دوران 123 مریض فوت ہوگئے اور اس وبا سے فوت ہونے والوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 53 ہزار 847 ہوگئی ہے۔ ملک میں شفایابی کی شرح 96.94 فیصد ہوگئی ہے اور فعال معاملات کی شرح کم ہوکر 1.62 فیصد جبکہ شرح اموات ابھی 1.44 فیصد ہے۔
مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام خطوں میں کورونا متاثرین کی تعداد اس طرح ہے: