اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

بھارت میں کورونا متاثرین کی تعداد 63 ہزار کے قریب - اردو خبریں

ملک بھر کی ہر ریاست میں کورونا وائرس کے کیسز تیزی سے بڑھتے جارہے ہیں، مہاراشٹر اور گجرات جیسی ریاستوں میں تو اس وبأ نے قہر برپا کررکھا ہے۔

image
image

By

Published : May 10, 2020, 11:28 AM IST

Updated : May 10, 2020, 11:37 AM IST

مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس وبأ کے 3،277 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 127 مریضوں کی موت واقع ہوئی ہے۔

جس کے بعد ملک بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد 62،939 ہوگئی ہے اور اموات کی تعداد 2،109 ہوچکی ہے جبکہ کل 19،358 مریض صحتیات ہوئے ہیں۔

کورونا متاثرین کی تعداد

اس وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ریاست مہاراشٹر ہے جہاں اب تک کورونا کے کل 20،288 معاملے سامنے آئے ہیں، اس کے بعد گجرات دسرے نمبر پر ہے جہاں 7،796 معاملوں کی تصدیق ہوئی ہے۔

جبکہ دارالحکومت دہلی میں 6،542 کیسز سامنے آئے ہوئے ہیں۔

Last Updated : May 10, 2020, 11:37 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details