اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

دہلی: ایک اور نرسنگ افسرمیں کورونا مثبت - doctors infected with corona

دہلی میں قائم دہلی اسٹیسٹ کینسر انسٹی ٹیوٹ کے ایک اور نرسنگ افسر میں کورونا مثبت پایا گیا ہے، اس اسپتال کے چار ملازمیں کورونا کی زد میں آچکے ہیں۔

دہلی: ایک اور نرسنگ افسرمیں کورونا مثبت
دہلی: ایک اور نرسنگ افسرمیں کورونا مثبت

By

Published : Apr 4, 2020, 5:06 PM IST

دہلی اسٹیسٹ کینسر انسٹی ٹیوٹ کے ہسپتال کے ایک ڈاکٹر میں کورونا کی تصدیق ہونے کے بعد اس ڈاکٹر کے رابطے میں آئے 19 لوگوں کا ٹسٹ کرایا گیا، جس کے بعد دو جمعہ کو دو نرسنگ آفیسر کی رپورٹ آٗی جس میں وہ دونوں کورونا مثبت پائے گئے اور سنیچر کو ایک اور نرسنگ افسر میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔

اسی کے ساتھ دہلی اسٹیٹ کینسر انسٹی ٹیوٹ کے کل چار نرسنگ آفیسر کورونا کی زد میں گئے ہیں۔

یاد رہے کہ دہلی اسٹیٹ کینسر انسٹی ٹیوٹ میں کینسر متاثرہ مریضوں کاعلاج ہوتا ہے، حالانکہ اسپتال کے او پی ڈی خدمات کو پہلے ہی بند کر دیا گیا ہے اور کوشش کی جا رہی ہے کہ وہاں پہلے سے داخل مریضوں کو دوسرے ہسپتال میں منتقل کیا جائے۔

بتایا جا رہا ہے کہ صفدر جنگ اسپتال میں کورونا کے مریض کا علاج کررہی ڈاکٹروں کی ٹیم میں شامل ایک ڈاکٹر ڈیوٹی کے دوران کورونا کی زد میں آگیا ہے، وہیں بائیو کیمسٹری ڈیپارٹمنٹ میں پوسٹ گریجویٹ کورس میں تیسرے سال کی ایک طالبہ خاتون ڈاکٹر میں بھی کورونا مثبت ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔

موصول اطلاعات کے مطابق وہ حال ہی میں بیرون ملک گئی تھی، دونوں میں كووڈ -19 کی علامات ظاہرہونے کے بعد دونوں کے نمونے جانچ کے لیے بھیجے گئے تھے جس کی رپورٹ دو دن پہلے مثبت پائی گئی، دونوں کا علاج صفدرجنگ کے ایک علیحدہ وارڈ میں جاری ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details