اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

بھارت میں کورونا صحت یابی شرح 55.49 فیصد ہوئی - بھارت میں کورونا

ملک میں کورونا وبا سے ٹھیک ہونے والے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ۔19 کے 13925 مریض ٹھیک ہونے کے بعد صحت یاب ہوئے لوگوں کی تعداد 2,27,755 اور کورونا مریضوں کے ٹھیک ہونے کی شرح بڑھ کر 55.49 ہوگئی ہے۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر

By

Published : Jun 21, 2020, 6:20 PM IST

ملک میں اب تک ٹھیک ہوئے مریضوں کی تعداد ڈاکٹروں کی نگرانی میں رکھے گئے مریضوں کی تعداد سے 58,305 زیادہ ہے۔

کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی شرح

اس وقت 1,69,451 فعال معاملات ڈاکٹروں کی نگرانی میں ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ۔19کے 13925مریض ٹھیک ہوئے ہیں۔ اب تک کورونا سے 13254 لوگوں کی موت ہوگئی ہے۔

بھارت میں اس وقت کورونا کی جانچ میں 722سرکاری اور 259 پرائیویٹ لیباریٹریاں کام کررہی ہیں او ر ان میں ریئل ٹائم آر ٹی پی سی آر پرمبنی ٹیسٹ لیباریٹریاں 547(سرکاری 354، پرائیویٹ 193)، ٹو این ٹی پر مبنی ٹیسٹ لیباریٹریاں 358(سرکاری 341، پرائیوٹ 17) اور سی بی این اے ٹی پر مبنی ٹیسٹ لیباریٹریاں 76(سرکاری 27، پرائیویٹ 49) ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1,90,730 نمونوں کی جانچ کی گئی اور اب تک 68,07,226 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details