اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

کورونا:ملک میں شرح اموات 1.81 فیصد

سب سے زیادہ متاثرہ ریاست مہاراشٹر میں 28 اگست کو سب سے زیادہ 331 کورونا مریض جاں بحق ہوئے۔اس کے علاوہ تمل ناڈو میں 102 اور آندھرا پردیش میں 81 کورونا متاثرین کی موت ہوگئی۔

corona
corona

By

Published : Aug 29, 2020, 8:01 PM IST

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1021 کورونا متاثرین کی موت ہونے کے بعد کورونا شرح اموات 1.81 فیصد ہوگئی ہے۔

مرکزی وزارت برائے صحت وخاندانی بہبود کی جانب سے ہفتہ کو جاری اعدادوشمار کے مطابق 28 اگست کو پورے ملک میں 1021 کورونا متاثرین کی موت ہوگئی،جس سے اب اس انفیکشن کے سبب جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 62ہزار سے تجاوز کرتے ہوئے 62550 ہوگئی ہے۔

وزارت کے ذریعہ آج جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ،گجرات اور مہاراشٹر میں شرح اموات 3.2فیصد ہے۔اس کے علاوہ دہلی میں 2.6 فیصد،پنجاب میں 2.6،مدھیہ پردیش میں 2.2،مغربی بنگال میں 2.0،جموں کشمیر میں 1.9،تمل ناڈو میں 1.7،کرناٹک میں 1.7،اترپردیش میں 1.5،راجستھان میں 1.3،ہریانہ میں 1.1،آندھراپردیش میں 0.9،تلنگانہ میں 0.7،اڑیسہ میں 0.5،بہار میں 0.4،کیرلہ میں 0.4 اور آسام میں 0.3 فیصد ہے۔

یہ بھی پڑھیے
سید الشہداء کو 'یاد حسین' کے زیراہتمام خراج عقیدت

مہاراشٹر میں 28 اگست کو سب سے زیادہ 331 کورونا مریض جاں بحق ہوئے۔اس کے علاوہ تمل ناڈو میں 102 اور آندھرا پردیش میں 81 کورونا متاثرین کی موت ہوگئی۔

انڈمان نکوبار جزائر ،اروناچل پردیش،دادر نگر حویلی اور دمن دیو،ہماچل پردیش،ناگالینڈ اور سکم میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک بھی کورونا متاثرین کی موت کے معاملے درج نہیں ہوئے۔ملک میں محض میزورم ہی ایک ایسی ریاست ہے،جہاں اب تک کسی بھی متاثرہ افراد کی موت نہیں ہوئی ہے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details