اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

ملک میں کورونا اموات کی شرح 1.70 فیصد - وائرس سے متاثر

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ 1133 متاثرہ مریضوں کی موت ہونے کے درمیان عالمی وبا کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کی شرح 1.70 فیصد پر برقرار ہے۔

ملک میں کورونا اموات کی شرح 1.70 فیصد
ملک میں کورونا اموات کی شرح 1.70 فیصد

By

Published : Sep 8, 2020, 5:49 PM IST

مرکزی وزارت صحت و خاندانی کی جانب سے منگل کے روز جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق 7 ستمبرکو ملک بھر میں عالمی وبا کورونا وائرس سے متاثرہ 1133 افراد فوت ہوگئے، جس سے اب تک کورونا وائرس کی وجہ سے اپنی جان گنوانے والے لوگوں کی تعداد بڑھ کر 72،775 ہوگئی ہے۔

وزارت صحت کی طرف سے جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق گجرات میں کورونا وائرس سے اموات کی شرح سب سے زیادہ 3.0 فیصد ہے۔ اس کے علاوہ مہاراشٹر کی شرح اموات 2.9 فیصد، پنجاب میں 2.9 فیصد، دہلی میں 2.4 فیصد، مدھیہ پردیش میں 2.1 فیصد، مغربی بنگال میں 2.0 فیصد، جموں و کشمیر میں 1.8 فیصد، کرناٹک میں 1.7 فیصد، اترپردیش میں 1.5 فیصد ہے، راجستھان میں 1.2 فیصد، ہریانہ میں 1.1 فیصد، جھارکھنڈ میں 0.9 فیصد، آندھرا پردیش میں 0.9 فیصد، چھتیس گڑھ میں 0.8 فیصد، تلنگانہ میں 0.6 فیصد، بہار میں 0.5 فیصد، اڈیشہ میں 0.4 فیصد، کیرالہ میں 0.4 فیصد اور آسام میں 0.3 فیصد ہے۔

مہاراشٹر میں 7 ستمبر کو سب سے زیادہ کورونا متاثرہ 423 افراد فوت ہو گئے۔ اس کے علاوہ کرناٹک میں 141، تمل ناڈو میں 89، آندھرا پردیش میں 70، پنجاب میں 61، مغربی بنگال میں 58 اور اتر پردیش میں 56 مریضوں کی موت ہوگئی۔

مزید پڑھین: ایک دن میں 73 ہزار سے زائد افراد کورونا سے صحت یاب

انڈومان ونیکوبار جزائر، اروناچل پردیش، دادر ونگر حویلی اور دمن و دیو، لداخ، منی پور، ناگالینڈ اور سکم میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ایک بھی کورونا وائرس سے متاثرہ مریض کی موت نہیں ہوئي۔ میزورم ملک کی واحد ریاست ہے جہاں اب تک کورونا وائرس سے ایک بھی موت نہیں ہوئی۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں اب تک 42لاکھ سے زائد افراد اس وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں جن میں 33لاکھ سے زائد افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: تین ریاستوں میں ایک دن میں 653 کورونا مریضوں کی موت

امریکہ (64لاکھ) کے بعد عالمی وبا کوروناوائرس متاثرین کی سب سے زیادہ تعداد ہندوستان میں موجود ہے۔

یاد رہے کہ پورے عالم میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد پونے تین کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے وہیں اس وبائی مرض سے فوت ہونے والوں کی تعداد 9لاکھ کے قریب پہنچ چکی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details