اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

مردوں کے لیے زیادہ مہلک ثابت ہوا کورونا انفیکشن - کورونا سے تباہی

ملک میں کورونا وائرس (کووڈ-19 انفیکشن) خواتین کی بنسبت مردوں کے لیے زیادہ مہلک ثابت ہوا ہے۔ ملک میں اب تک کورونا انفیکشن کے سبب جان گنوانے والے لوگوں میں 69 فیصد مرد اور 31 فیصد خواتین ہیں۔

Corona infection proved to be more deadly for men
مردوں کے لیے زیادہ مہلک ثابت ہوا کورونا انفیکشن

By

Published : Aug 25, 2020, 7:37 PM IST

مرکزی وزارت برائے صحت و خاندانی بہبود کی آج ہوئی پریس کانفرنس میں صحت سکریٹری راجیش بھوشن نے بتایا کہ اب تک کورونا انفیکشن کے سبب ہوئی اموات کے 58390 معاملات میں 31 فیصد خواتین اور 69 فیصد مرد ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ عمر کی بنیاد پر اگر اموات کے معاملے دیکھے جائیں تو کورونا انفیکشن کے سبب اس سے زیادہ اموات 60 اور اس زیادہ عمر کے لوگوں کی ہوئی ہیں۔ کل اموات میں 51 فیصد معاملے 60 سال اور اس سے زیادہ عمر والے لوگوں کے ہیں۔ اس کے علاوہ مجموعی اموات میں 36 فیصد معاملات 54 سے 60 سال کے لوگوں کے،11 فیصد 26 سے 44 سال کے،ایک فیصد 18 سے 25 سال کے اور ایک فیصد 17 سال سے کم کے لوگوں کے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details