اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

ہوائی جہاز میں مسافروں کو انفیکشن کا خوف - Airlines Vistara and IndiGo news

گھریلو ایئر لائن سروس کے شروع ہونے کے قریب دو ماہ بعد بھی مسافروں کو انفیکشن کا خوف ستا رہا ہے۔ حالانکہ زیادہ تر مسافر ہوائی اڈوں اور ہوائی جہاز میں کیے جانے والے احتیاطی انتظامات سے خوش ہیں۔

ہوائی جہاز میں مسافروں کو انفیکشن کا خوف
ہوائی جہاز میں مسافروں کو انفیکشن کا خوف

By

Published : Jul 16, 2020, 6:54 PM IST

ملک کی دو ایئرلائن کمپنیاں وستارا اور انڈیگو کے الگ الگ سروے سے یہ انکشاف ہوا ہے۔

انڈیگو سروے میں کہا گیا ہے کہ 62 فیصد مسافر، دوسرے مسافروں کے مناسب فاصلہ برقرار نہ رکھنے کے بارے میں فکر مند ہیں، 55 فیصد ریاستوں کے ذریعہ قرنطین کے قواعد کے بارے میں اور55 فیصد کئی مسافروں کے درمیان بیٹھے کے لئے فکر مند ہیں۔
وستارا کے سروے میں 46 فیصد مسافروں نے طیارے کے اندر انفیکشن کا خدشہ ظاہر کیا۔ چیک ان اور سیکیورٹی چیک کے دوران انفیکشن کا خدشہ 24 فیصد اور 11 فیصد مسافروں کے جہاز میں سوار اور جہاز سے اترتے وقت انفیکشن کا خدشہ دماغ میں رہتا ہے۔
انڈیگو نے اطلاع دی کہ اس کے باوجود، 68 فیصد مسافر ہوائی سفر کو نقل و حمل کا سب سے محفوظ ذریعہ سمجھتے ہیں۔

آٹھ فیصد نے ریل سفر کو اور 24 فیصد نے سڑک کے ذریعہ اپنی گاڑی سے سفر کو سب سے محفوظ بتایا ہے۔

62 فیصد افراد نے کہا ہے کہ وہ مستقبل قریب میں ایک بار پھر فضائی سفر کریں گے۔

اسی دوران، 38 فیصد مسافر بھی بین الاقوامی پرواز کے آغاز کے منتظر ہیں۔
وستارا کے سروے میں، 65 فیصد مسافروں نے بتایا کہ وہ اگلے چھ ماہ میں پرواز کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:کورونا وائرس: 24 گھنٹوں میں سوا تین لاکھ نمونوں کی جانچ

پانچ فیصد لوگوں نے کہا ہے کہ اب وہ اگلے سال تک پرواز کے بارے میں سوچیں گے جبکہ مزید 24 فیصد لوگوں نے کہا کہ وہ صورتحال معمول پر آنے کے لئے انتظار کریں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details