اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

بھارت سب سے تیز 50 لاکھ افراد کی ٹیکہ کاری کرنے والا ملک - بھارت میں 50 لاکھ افراد کی ٹیکہ کاری

وزارت صحت اور خاندانی فلاح وبہبود نے ہفتے کے روز ایک بیان میں کہا کہ بھارت نے محض 21 دنوں میں 50 لاکھ افراد کی ٹیکہ کاری کی ہے۔ بھارت کے بعد امریکہ نے 24 دنوں میں اور برطانیہ اور اسرائیل نے 45 دنوں میں 50 لاکھ افراد کی ٹیکہ کاری کرنے میں کامیابی حاصل کی۔

بھارت سب سے تیز 50 لاکھ افراد کی ٹیکہ کاری کرنے والا ملک
بھارت سب سے تیز 50 لاکھ افراد کی ٹیکہ کاری کرنے والا ملک

By

Published : Feb 6, 2021, 7:40 PM IST

بھارت نے محض 21 دنوں میں کورونا ٹیکہ کاری کرکے سب سے تیزی سے ٹیکہ کاری کرنے والے ممالک کی فہرست میں شامل ہو گیا ہے۔

وزارت صحت اور خاندانی فلاح وبہبود نے ہفتے کے روز ایک بیان میں کہا کہ ہندوستان کے بعد امریکہ نے 24 دنوں میں اور برطانیہ اور اسرائیل نے 45 دنوں میں 50 لاکھ افراد کی ٹیکہ کاری کرنے میں کامیابی حاصل کی تھی۔

وزارت کے مطابق ہندوستان نے کورونا کے کل ٹیسٹ کے معاملے میں ایک بے مثال ریکارڈ بنایا ہے۔ ملک میں آج کورونا ٹیسٹ کی تعداد 20 کروڑ سے عبور کر گئی جن میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں 740794 سیمپل کا ٹیسٹ کیا گیا ہے۔ پورے ملک میں 1214 سرکاری اور 1155 نجی لیبارٹریز سمیت کل 2369 ٹیسٹ لیبارٹریز سے روزانہ ٹیسٹ کی تعداد کو بڑھایا جا رہا ہے۔

وزارت نے بتایا کہ ملک میں فعال کیسز ڈیڑھ لاکھ سے بھی کم ہو گئے ہیں جو آٹھ مہینوں میں سب سے کم ہے۔ اب تک 54 لاکھ سے زیادہ صحت اہلکاروں کی ٹیکہ کاری کی گئی ہے۔ ملک میں کورونا وائرس کی شرح اب 1.37 فیصد ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details