ملک میں عالمی وبا کورونا وائرس کے نتیجے میں کل ہونے والی اموات میں 50 فیصد سے زیادہ یعنی 55 ہزار 46 افراد کی موت تین ریاستوں، مہاراشٹر، تملناڈو اور کرناٹک میں ہوئی ہے جبکہ پورے ملک میں اس مہلک وائرس کے سبب 98 ہزار 678 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں؛اورنگ آباد میں کورونا کے 364 نئے معاملے درج
صحت اور خاندانی فلاح و بہبود کی مرکزی وزارت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق متاثرین کی کل تعداد اب 63 لاکھ 12 ہزار 585 ہو گئی ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹوں میں 85 ہزار 376 مریض صحتیاب ہوئے ہیں جس کے ساتھ ہی اب تک کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد 52 لاکھ 73 ہزار 202 ہو گئی ہے، متاثرین کے مقابلے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد کم ہونے سے فعال کیسز کی تعداد میں 264 کے اضافے کے ساتھ 9 لاکھ 40 ہزار 705 ہو گئی ہے۔
وزارت صحت کی جانب سے آج جاری کیے گئے اعداد وشمار کے مطابق ملک کی مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا متاثرین کی تعداد اس طرح ہیں۔
ریاست۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فعال کیسز۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔صحتیاب۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔موت
انڈمان اینڈ نیکوبار... 174 ............ 3608 ............. 53
آندھرا پردیش...... 58445 ......... 629211 ........ 5828
اروناچل پردیش ....... 2890 ........... 2890 ............. 16
آسام .............. 34496 ......... 145618 .......... 697
بہار ............... 12092 .......... 169732 ......... 904
چنڈی گڑھ ......... 1963 ............ 9813 ........... 162
چھتیس گڑھ ...... 30927 ........... 81718 ......... 957
دادر نگر حویلی اور دمن دیو .... 109 ..... 109 ....... 02
دہلی ............ 26908 ......... 247446 ....... 5361
گوا .............. 4865 ........... 28125 .......... 428
گجرات ........ 16683 .......... 117099 ......... 3450
ہریانہ ........ 14340 .......... 112877 ......... 1382
ہماچل پردیش .. 3400 ......... 11390 ........... 186
جموں و کشمیر .... 17017 ..... 17017 ........ 1181
جھارکھنڈ ......... 11596 ...... 71342 ......... 713