جان لیوا کورونا وائرس نے ملک کی جنوبی ریاستوں تمل ناڈو، کرناٹک، آندھراپردیش، تلنگانہ اور کیرالہ میں زبردست تباہی مچائی ہے اور اب تک ان ریاستوں میں اس مہلک وبا سے 20،540 افراد ہلاک ہوچکے ہیں، جو اس وائرس سے ملک بھر میں مجموعی اموات 73،890 کا 27.80 فیصد ہے۔
تمل ناڈو میں کورونا سے اب تک 8،012 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں، وہیں کرناٹک میں 6،680، آندھرا پردیش میں 4،560، تلنگانہ میں 916 اور کیرالہ میں 372 اموات ہوئی ہیں۔
مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے بدھ کو جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 89،706 نئے کیسزکے ساتھ متاثرہ افراد کی تعداد 43،70،129 ہوگئی ہے۔
وہیں ملک میں ابھی تک 33،98،845 مریض کورونا وائرس سے شفایاب ہوئے ہیں۔ اب تک ملک میں کووڈ 19 سے 73،890 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ملک میں کورونا وائرس کے فی الحال 8،97،394 فعال کیسز ہیں۔
وزارت صحت کی جانب سے آج جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک کی مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر کنٹرول علاقوں میں کورونا متاثرین کی تعداد حسب ذیل ہے۔
ریاست ……………… ایکٹیو کیسز ………شفایاب …… ہلاکتیں
انڈمان نکوبار ----- 307 ---------- 3035 --------- 50
آندھرا پردیش -------------- 96769 ------- 415765 ------ 4560
اروناچل پردیش -------- 1670 ---------- 3723 -------- 9
آسام -------------------- 29206 --------- 101239 ---- 378
بہار ------------------- 15346 ---------- 134391 ------ 765
چنڈی گڑھ ----------------- 2334 ------------ 3960 ------- 78
چھتیس گڑھ -------------- 26915 ------------ 22792 ----- 407
دادر نگر حویلی دمان ودیو ------------- 294 --------------- 2321 -------- 2
دہلی ------------------ 22377 ----------- 170140 ------- 4618
گوا ------------------ 4499 -------------- 16875 ---------- 256
گجرات --------------- 16319 ------------- 87352 --------- 3133
ہریانہ -------------- 16890 ------------- 63315 -------- 854
ہماچل پردیش --------- 2326 ------------- 5445 --------- 60
جموں وکشمیر ---------- 11859 ------------- 33251 --------- 815
جھارکھنڈ --------------- 15438 -------------- 39362 ------------ 496