گجرات میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کو رونا وائرس سے مزید 17لوگوں کی موت ہوگئی. جس سے اب تک مجموعی اموات کا اعدادو شمار 3322ہوگیا ہے اور اس کے 1407نئے معاملے سامنے آئے جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد 123337ہوگئی۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 1204 مزید لوگوں کے ٹھیک ہوجانے سے اسپتالوں سے چھٹی پانے والوں کی اب تک تعداد بڑھ کر 103775ہوچکی ہے۔
اتوارکو سب سے زیادہ پانچ اموات سورت، چار احمد آباد، بھاو نگر اور گاندھی نگر تین تین، جونا گڑھ اور راج کوٹ میں ایک ایک موت ہوئی۔