آندھرا پردیش میں کورونا وائرس (کووڈ۔ 19) کی وبا روز بروز بڑھتی جارہی ہے اور جمعہ کو اس سے متاثرہ افراد کی تعداد تین لاکھ کے قریب پہنچ گئی۔
آج شام کے محکمہ صحت کی طرف سے جاری بلیٹن کے مطابق ریاست میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کے 8943 نئے معاملے درج ہوئے ہیں جبکہ اس کی وجہ سے 97 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔