اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

تلنگانہ میں کورونا کیسز پرتشویش - covoid cases on telngana

مرکزی ٹیم کا ریاستی عہدیداروں کے ساتھ اجلاس منعقد ہوا، اس موقع پر ریاست میں بڑھتے کیسز پر تشویش کا اظہار کیا۔

تلنگانہ میں کورونا کیسز پرتشویش
تلنگانہ میں کورونا کیسز پرتشویش

By

Published : Jun 11, 2020, 9:24 PM IST

شہر حیدرآباد کے حدود میں کورونا وائرس کے تیزی سے بڑھتے مریضوں کی تعداد پرمرکزی حکومت کی جانب سے تشویش کا اظہار کیاہے۔کمشنر بلدیہ عظیم تر حیدرآباد لوکیش کماراور ضلع کلکٹر حیدرآباد مسزشویتاموہنتی سے مرکزی حکومت کے عہدیداروں نے رابطہ قائم کرتے ہوئے صورتحال سے آگہی حاصل کی۔

دونوں اعلی عہدیداروں سے مرکزی حکومت کی ٹیم نے ملاقات کرتے ہوئے کورونا وائرس کے مریضوں کی بڑھتی تعداد کو روکنے کیلئے کئے جانے والے اقدامات کے متعلق تفصیلات دریافت کیں۔

باوثوق ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق مجلس بلدیہ عظیم تر حیدرآباد کے حدود میں جس رفتار سے کورونا وائر س کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے اگر یہی صورتحال رہی تو ماہ جولائی کے دوران شہر کے حالات انتہائی ابتر ہوسکتے ہیں۔ ذرائع کے بموجب مجلس بلدیہ عظیم تر حیدرآباد کے حدود میں جو معائنہ کئے جارہے ہیں

ان میں 70 فیصد مریضوں کو کورونا وائرس پایا جانے لگا ہے جو کہ انتہائی تشویشناک ہے۔ مرکزی حکومت کی ٹیم میں شامل اعلی عہدیداروں سنجئے جاجو کے علاوہ دیگر موجود تھے جنہوں نے شہر میں کورونا وائرس کے متاثرین کے علاقوں کو کنٹینمنٹ زون قرار دیئے جانے کی تفصیلات حاصل کیں۔ بتایاجاتا ہے کہ عہدیداروں نے کورونا وائرس کے مریضوں کو گھروں میں قرنطینہ میں رکھنے کی پالیسی کا بھی جائزہ لیا اور کہا کہ مریضوں کی تعداد میں اسی رفتار سے اضافہ ہوتا ہے تو ایسی صورت میں حالات مزید سنگین ہونے کا خدشہ ہے اور مصدقہ مریضوں کو گھروں میں ہی قرنطینہ کرنا ناگزیر ہوجائے گا۔

مرکزی عہدیدارو ںنے جی ایچ ایم سی حدود میں موجود اضلاع کے علاوہ جن اضلاع میں مریضوں کی تعداد میں اضافہ ریکارڈ کیا جا رہاہے ان کے واٹس اپ گروپ بناتے ہوئے مریضوں کی جانچ کی حکمت عملی تیار کرنے پر زوردیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details