صحت او ر خاندانی فلاح و بہبود محکمہ کی طرف سے سینچر کو جاری اعدادو شمار کے مطابق ریاست میں اب تک 619لوگ متاثر ہوئے ہیں۔ ان میں سے 221مریضوں کو صحت یاب ہونے کے بعد اسپتالوں سے چھٹی دے دی گئی ہے۔ فی الحال 388مریضوں کا مختلف اسپتالوں میں علاج چل رہا ہے۔
ریاست میں نئے معاملات میں سے 72پڈوچیری علاقہ کے ہیں اور پندرہ دیگر کرئکل علاقہ سے سامنے آئے ہیں۔ اس ردمیان سرکاری میڈیکل کالج میں زیرعلاج ایک متاثرہ مریض کی موت ہوگئی۔
اس مدت میں 63مریضوں کو سرکاری میڈیکل کالج میں، نو کو جپمر میں اور پندرہ دیگر کو کرائکل سرکاری جنرل اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔