اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

اوڈیشہ میں کورونا کیسز ایک لاکھ سے تجاوز

ذرائع نے بتایا کہ رائے گڑھ ضلع میں سب سے زیادہ 608 مریض ٹھیک ہوئے۔ اس کے بعد کٹک میں 408،کھوردا میں 370،جاجپور میں 339،گنجم میں 233 اور سندر گڑھ میں 217 مریض تھیک ہوئے ہوئے ہیں۔

اوڈیشہ میں کورونا کیسز ایک لاکھ سے تجاوز
اوڈیشہ میں کورونا کیسز ایک لاکھ سے تجاوز

By

Published : Sep 1, 2020, 4:55 PM IST

اوڈیشہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 3 ہزار 25 نئے کیسز کی تشخیص ہوئی ہے، جس کے بعد متاثرین کی تعداد منگل کو بڑھکر 1 لاکھ 6 ہزار 561 ہوگئی اور اس دوران 11 اور لوگوں کی موت کے بعد ہلاک شدگان کی تعداد 556 ہوگئی۔

محکمہ صحت کے ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سامنے آئے نئے معاملوں میں 1844 قرنطینہ مراکز سے اور 1181 مقامی رابطے کے معاملے شامل ہیں۔ یہ معاملے ریاست کے 30 اضلاع سے سامنے آئے ہیں۔ ریاست میں فی الحال 28 ہزار 719 فعال معاملے ہیں جن کا مختلف اسپتالوں اور کوویڈ مراکز میں علاج کیا جارہا ہے۔

اتوار کو ریاست میں ریکارڈ تعداد میں کورونا مریض ٹھیک ہوئے۔ اس دوران 4053 مریضوں کے ٹھیک ہونے سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھکر 77 ہزار 286 ہوگئی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ رائے گڑھ ضلع میں سب سے زیادہ 608 مریض ٹھیک ہوئے۔ اس کے بعد کٹک میں 408،کھوردا میں 370،جاجپور میں 339،گنجم میں 233 اور سندر گڑھ میں 217 مریض تھیک ہوئے ہوئے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست میں آئے نئے معاملوں میں سے کھوردا ضلع میں سب سے زیادہ 666 معاملے درج کیے گئے۔ اس کے بعد کٹک میں 312 میورگنج میں 215، گنجم میں 207 ،کورا پٹ میں 139 اور ڈینکنال میں 132 معاملے سامنے آئے۔

ذرائع کے مطابق ریاست میں اب تک 18,39,8454 لوگوں کی کورونا جانچ کی جاچکی ہے۔ کورونا کی وجہ سے اب تک 503 لوگوں کی جانیں جاچکی ہیں جبکہ 53 دیگر کورونا مریضوں کی موت دیگر بیماریوں کی وجہ سے ہوئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details