مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس سے متاثر افراد کی تعداد 81970 ہو گئی ہے، ان میں 51401 فعال کیسز ہیں لیکن راحت کی بات یہ ہے کہ 1685 مریضوں کی صحت مند ہونے کے بعد ایسے لوگوں کی تعداد بڑھ کر 27919 ہو گئی ہے۔ مریضوں کے صحت مند ہونے کی شرح میں بھی مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جو جمعہ کو بڑھ کر 34.06 فیصد ہو گئی۔
مرکزی صحت اور خاندانی بہبود کے وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن کی صدارت میں جمعہ کونرمان بھون میں وزرائے کے گروپ کی 15 ویں اعلی سطحی میٹنگ ہوئی جس میں بتایا گیا کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے 79 فیصد معاملے 30 میونسپل علاقوں میں ہیں۔ اس کے علاوہ سپریم کورٹ نے لاک ڈاؤن کی وجہ سے ہوئے کاروباری دنوں کے نقصان کی تلافی موسم گرما کی تعطیلات میں کمی کرکے کرنے کا جمعہ کو فیصلہ کیا۔ عدالت میں اس بار سات ہفتے کی بجائے یہ موسم گرما میں چھٹی صرف دو ہفتے رہے گی۔
ہر سال مئی کے وسط سے جولائی کے آغاز تک عدالت میں تعطیلات رہتی ہیں۔ اس بار یہ چھٹی 18 مئی سے شروع ہوکر پانچ جولائی کو ختم ہونی تھی لیکن ججوں کی جمعہ کو ہوئی میٹنگ میں طے کیا گیا کہ 19 جون تک سپریم کورٹ میں سماعت ہوتی رہے گی۔ اس طرح اس بار صرف دو ہفتے کی ہی چھٹی ہوگی۔
کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر مہاراشٹر میں 1997 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد ریاست میں کل متاثرہ لوگوں کی تعداد 27524 ہو گئی ہے۔ ریاست میں اب تک 1019 متاثرین کی موت بھی ہو چکی ہے جس سے 44 افرادکی حال ہی میں موت ہوئی ہے۔ تمل ناڈو میں بھی کورونا وائرس کے معاملے تھم نہیں رہے ہیں اور 447 نئے معاملات کے ساتھ ریاست میں 9674 لوگ ابھی تک اس وائرس کی زد میں آ چکے ہیں اور 64 لوگوں کی جان جا چکی ہے۔
گجرات میں اس مہلک وائرس کے 407 نئے معاملات کی تصدیق ہوئی ہے اور اس دوران تقریبا 20 اور لوگوں کی بھی موت ہو گئی ہے۔ ریاست میں اب تک 9674 لوگ کورونا سے متاثر ہو گئے ہیں اور 586 متاثرین کی موت ہو گئی ہے۔
قومی دارالحکومت دہلی کی بھی پوزیشن اس جان لیوا وائرس کی وجہ سے تشویشناک بنی ہوئی ہے۔ یہاں متاثرین کی تعداد آٹھ ہزار سے زائد ہے۔ دہلی میں اب تک 8470 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور نو مریضوں کی موت کے ساتھ مرنے والوں کی تعداد 115 تک پہنچ گئی ہے اور 3045 لوگوں کے علاج کے بعد ہسپتالوں سے چھٹی دے دی گئی ہے۔
اس کے علاوہ گوا میں گزشتہ کئی دنوں سے کورونا وائرس کا کوئی بھی نیا معاملہ سامنے نہیں آنے کے بعد ریاست میں سات نئے معاملات کی تصدیق ہوئی ہے۔ غور طلب ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کا پہلا معاملہ 30 جنوری کو درج کیا گیا تھا۔