ملک کے دارلحکومت دہلی میں واقع تلنگانہ بھون میں کام کرنے والے ایک ملازم کے کورونا مثبت ہونے کی خبر ہے۔
تلنگانہ بھون کا ملازم کورونا مثبت - تلنگانہ بھون کا ملازم بیمار
'تلنگانہ بھون میں کام کرنے والے ملازم کے کورونا مثبت پائے جانے کے بعد اس کے اہل خانہ کے دو افراد وبا سے متاثر ہوئے ہیں۔'
دہلی کے تلنگانہ بھون کا ملازم کورونا مثبت
حکام کے مطابق دہلی میں واقع تلنگانہ بھون میں کورونا کا ایک کیس ہوا ہے۔ بتایا گیا کہ کورونا مثبت کیس کے منظر عام پر آنے کے بعد تلنگانہ بھون کے آس پاس علاقوں کو سانیٹائز کیا گیا۔ اور عارضی طور پر عمارت میں کسی بھی شخص کے داخلت کو ممنوع بتایا گیا ہے۔
تلنگانہ بھون میں کام کرنے والے ملازم کے کورونا مثبت پائے جانے کے بعد اس کے اہل خانہ کے دو افراد کے بھی متاثر ہونے کی اطلاع حکام نے دی ہے۔