میرٹھ میں بھی مدرسہ منتظمین كو مدرسہ کے نظام كو بنائے رکھنے میں دشواری پیش رہی ہے۔ ریاست اترپردیش میں دیگر تعلیمی بورڈ اور پرائیویٹ اسکولوں کے طرز پر مدرسہ تعلیمی بورڈ نے بھی مدارس کو آن لائن تعلیم شروع کرنے کی ہدایات جاری کی تھی، مدرسہ منتظمین نے سوشل میڈیا گروپ کے ذریعہ اس کی شروعات تو کردی تھی لیکن مدارس کے لیے آن لائن تعلیم سسٹم ناکام ثابت ہو رہا ہے۔
جس کی اصل وجہ مدارس عربیہ میں جدید تکنیک کے استعمال کی سہولیات کا دستیاب نہ ہونا ہے، مدرسہ منتظمین کے مطابق کورونا وبا کے خطرے کے سبب لاک ڈاؤن کے دوران آن لائن کلاسز کی شروعات کی گئی تھی لیکن مدرسوں سے اپنے گھروں کو لوٹ چکے زیادہ تر طالب علموں کا تعلق گاؤں دیہات سے ہے جہاں نہ تو انٹرنیٹ کی سہولیات دستیاب ہے اور نہ ہی طالب علموں کے پاس اسمارٹ فون کی سہولیت فراہم ہے۔