اردو

urdu

دنیا بھر میں ساڑھے تین کروڑ افراد کورونا سے متاثر

جان لیوا اور مہلک ترین عالمی وبا کورونا وائرس سے اب تک دنیا بھر میں تقریبا ساڑھے تین کروڑ افراد متاثر اور 10.31 لاکھ سے زائد لوگ ہلاک ہوچکے ہیں۔

By

Published : Oct 4, 2020, 3:29 PM IST

Published : Oct 4, 2020, 3:29 PM IST

Corona affects 35 million people worldwide
دنیا بھر میں ساڑھے تین کروڑ افراد کورونا سے متاثر

امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اینڈ انجینئرنگ سینٹر (سی ایس ایس ای) کے جاری اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں 3 کروڑ 38 لاکھ 97 ہزار تین سو 92 افراد جان لیوا وبا سے متاثر ہوئے ہیں اور اب تک 10 لاکھ 31 ہزار پانچ سو 76 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

کورونا وائرس سے بری طرح متاثر امریکہ میں اب تک 2.09 لاکھ سے زیادہ افراد فوت ہوچکے ہیں اور 73.73 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔

ہندوستان کی مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود کی جانب سے اتوار کے روز جاری اعداد و شمار کے مطابق کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 65،49،373 ہوچکی ہے۔ ہندوستان میں شفایاب ہونے والوں کی تعداد 55،09،966 ہوگئی ہے۔ فعال کیسز کی تعداد 7371 سے گھٹ کر 9،37،625 رہ گئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 940 مریضوں کی موت ہوگئی، اس وائرس سے اپنی جانیں گنوانے والوں کی مجموعی تعداد 10،1782 ہوچکی ہے۔ دنیا میں کورونا سے متاثر ہونے کے معاملہ میں دوسرے مقام پر برازیل میں اب تک 48.80 لاکھ سے زیادہ افراد اس وبا کا شکار ہوچکے ہیں جبکہ 1.45 لاکھ افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

روس میں کورونا سے متاثرین کی تعداد 11.96 لاکھ ہوگئی ہے اور 21،153 افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ لاطینی امریکی ملک کولمبیا نے کورونا سے متاثر ہونے کے معاملے میں پیرو کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ اب تک اس ملک میں مہلک وائرس سے 8.48 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں اور 26،556 افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

پیرو میں کورونا وائرس پھیلنے کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور یہ کورونا متاثرین کے معاملے میں دنیا میں چھٹے نمبر پر آگیا ہے۔ اب تک اس ملک میں 8.21 لاکھ سے زیادہ افراد اس وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور 32،609 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

کووڈ-19 سے متاثر ہونے کے معاملہ میں ارجنٹائنا نے میکسیکو کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ اب تک اس مہلک وائرس سے اس ملک میں 7.90 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوچکے ہیں اور 20،795 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔کورونا متاثرین کی تعداد کے لحاظ سے اسپین دنیا میں ساتویں نمبر پر ہے جہاں یہ تعداد بڑھ کر 7.89 لاکھ ہوگئی ہے۔ وہیں اس ملک میں وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 32،086 ہوگئی ہے۔

میکسیکو میں اب تک 7.57 لاکھ سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں اور 78،880 مریض ہلاک ہوچکے ہیں۔کورونا وائرس سے جنوبی افریقہ میں 6.79 لاکھ سے زائد لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 16،938 مریض ہلاک ہوئے ہیں۔ فرانس نے کووڈ-19 سے متاثر ہونے کے معاملے میں چلی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ اب تک یہاں 6.29 لاکھ سے زیادہ لوگ متاثر ہوچکے ہیں اور 32،171 مریض ہلاک ہوچکے ہیں۔

برطانیہ میں اب تک 4.82 لاکھ سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں اور 42،407 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ چلی میں کورونا سے 4.68 لاکھ سے زائد افراد کورونا سے متاثر اور 12،919 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

ایران میں جان لیوا وبا سے 4.68 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 26،746 مریض ہلاک ہوچکے ہیں۔عراق نے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے معاملہ میں سعودی عرب ، پاکستان اور بنگلہ دیش کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ عراق میں متاثرہ افراد کی تعداد 3.75 لاکھ سے زائد ہوگئی ہے جبکہ 9،347 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

بنگلہ دیش میں متاثرہ افراد کی تعداد 3.67 لاکھ سے زائد تک جاپہنچی ہے اور 5325 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ سعودی عرب میں کورونا وائرس کے 3.35 لاکھ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ 4،850 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

ابھی تک ترکی میں جان لیوا وبا سے 3.23 لاکھ افراد متاثر اور 8،384 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ یوروپی ملک اٹلی میں اس مہلک وائرس سے 3.22 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 35،968 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

فلپائن میں کورونا وائر سے متاثرہ افراد کی تعداد 3.19 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے اور 5،678 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ پاکستان میں اب تک تقریبا 3.14 لاکھ افراد کورونا وائرس سے متاثر اور 6،513 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ جرمنی میں اب تک تین لاکھ سے زیادہ افراد اس جان لیوا وائرس سے متاثر اور 9،531 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

انڈونیشیا میں کورونا متاثرہ افراد کی تعداد 2.99 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے اور 11،055 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ جان لیوا اور مہلک ترین عالمی وبا کورونا وائرس سے ایکواڈور میں 11597، بیلجیم میں 10044، کینیڈا میں 9488، بولیویا میں 8073، ہالینڈ میں 6503، سویڈن میں 5895، مصر میں 5970، چین میں 4739، رومانیہ میں 4،947، یوکرین میں 4،451، گوئٹے مالا میں 3285، پولینڈ میں 2604، پنامہ میں 2،414، ہنڈورس میں 2،399 اور سوئٹزرلینڈ میں 2076 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details