اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

کرونا سے متاثرہ صحافی کی ایمس کی چھت سے چھلانگ لگا کر خودکشی - journalist suicide

ہندی روزنامہ اخبار کے کورونا سے متاثرہ ایک صحافی نے پیر کو یہاں آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس (ایمس) کی چوتھی منزل سے کود کر خودکشی کرلی۔

کرونا سے متاثرہ صحافی کی ایمس کی چھت سے چھلانگ لگا کر خودکشی
کرونا سے متاثرہ صحافی کی ایمس کی چھت سے چھلانگ لگا کر خودکشی

By

Published : Jul 6, 2020, 7:28 PM IST

اس کی شناخت ترون سسودیا کے طور پر ہوئی ہے۔جنوبی مغربی ضلع کے ڈپٹی کمشنر پولیس دیویندر آریا نے بتایا کہ بھجن پورہ کے رہائشی ترون سسودیا (37) کو 24 جون کو ایمس ٹروما سنٹر کی چوتھی منزل پر کووڈ 19 وارڈ میں داخل کیا گیا تھا۔

وہ آج دو بجے کے قریب چوتھی منزل کی چھت سے نیچے کود گیا۔ایمس کے سرکاری ذرائع کے مطابق چوتھی منزل سے کودنے کے بعد، ترون کو آئی سی یو میں داخل کرایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

واضح رہے کہ ترون سسودیا دہلی حکومت اور میونسپل کارپوریشن کو طویل عرصے سے کور کر رہے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details