قومی راجدھانی دہلی میں اسی عرصے میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ (702) فعال کیسز رپورٹ ہوئے، اس کے بعد ریاست کیرالہ میں 684 اور مغربی بنگال میں 479 عدد کا اضافہ ہوا ہے۔ اس کے بعد چھتیس گڑھ میں 378 ، بہار میں 282 ، ہریانہ میں 177 ، ہماچل پردیش میں 134 ، منی پور میں 126 ، تلنگانہ میں 112 اور میگھالیہ میں 106 فعال کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
اس وقت دہلی میں 22605 ، کیرالہ میں 94609 ، مغربی بنگال میں 31984 ، چھتیس گڑھ میں 28187 اور بہار میں 11038 ایکٹیو کیسز ہیں۔
مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے جمعہ کو جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کوروناوائرس کے63،371 نئے کیسز کی رپورٹ کے ساتھ متاثرین کی مجموعی تعداد 73،70،468 ہوچکی ہے۔ اس وقت ملک میں کورونا کے 8،04،528 فعال کیسز ہیں اوراب تک 64،53،779 افراد اس وبا کو شکست دے چکے ہیں۔
وزارت صحت کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک کی مختلف ریاستوں اورمرکز کے زیر کنٹرول علاقوں میں کورونا متاثرین کی تعداد مندرجہ ذیل ہے:
ریاست ……… ایکٹیو کیسز ………شفایاب …………. ہلاکتیں
انڈمان نکوبار ---- 190 ----------- 3817 --------- 55
آندھرا پردیش ----------- 40047 ------- 725099 ------ 6357
اروناچل پردیش ----- 3052 ---------- 9889 --------- 30
آسام ---------------- 28804 --------- 169335 -------- 972
بہار ---------------- 11038 ---------- 189186 ------- 946
چنڈی گڑھ -------------- 1044 ------------ 12232 --------- 201
چھتیس گڑھ ------------ 28187 ---------- 123943 -------- 1385
دادر نگر حویلی دمن دیو ------------- 71 ----------- 3099 ---------- 2
دہلی ------------------ 22605 ---------- 292502 ------ 5924
گوا ------------------ 4084 ----------- 35161 -------- 525
گجرات --------------- 14782 ---------- 137733 ------- 3606
ہریانہ ------------- 10364 --------- 134719 --------- 1623
ہماچل پردیش -------- 2654 ---------- 15389 --------- 260
جموں وکشمیر --------- 9058 ------- 75641 --------- 1358
جھارکھنڈ --------------- 6892 ---------- 87240 ---------- 820