ایک جانب کورونا وائرس کیسیز میں مسلسل غیر یقینی اضافہ ہوتا جا رہا ہے، تو وہیں ریاستی حکومتیں کورونا متاثرین کے اعداد و شمار میں الجھی ہیں اور ریاست کے تعلق سے مختلف تدابیر اختیار کرنے میں لگی ہیں۔
کانگریس و بی جے پی ترجمان سے ای ٹی وی کی خصوصی گفتگو - کورونا وائرس کیسیز میں مسلسل غیر یقینی اضافہ
کورونا وائرس کے تعلق سے ملک کس سمت جا رہا ہے؟ ای ٹی وی بھارت کے ریجنل ایڈیٹر برج موہن نے اس تعلق سے کانگریس کے قومی ترجمان راجیو تیاگی اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی ترجمان نلن کوہلی سے بات کی۔
اسی دوران وزیر اعظم نریندر مودی مختلف ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ اور منتظمین سے اس معاملے میں مسلسل میٹنگ کر رہے ہیں۔ مہاجر مزدوروں کے تعلق سے دیہی سطح پر روزگار کی سہولیات بڑھانے کا مطالبہ کیا جارہا ہے، ساتھ ساتھ یہ باتیں بھی ہو رہی ہیں کہ کیا کرونا ٹیسٹس میں مزید اضافہ کیا جا نا چاہئے؟ کیا ہمارے پاس اس کے لئے مزید سہولت موجود ہے؟
ان تمام حالات کے پیش نظر ای ٹی وی بھارت دہلی کے ریجنل ایڈیٹر برج موہن نے اس معاملے پر کانگریس کے قومی ترجمان راجیو تیاگی اور بی جے پی کے قومی ترجمان نلن کوہلی سے گفتگو کی۔