اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

بابا رام دیو کا متنازع بیان - بابا رام دیو کا متنازع بیان

یوگا گرو بابا رام دیو نے کہا کہ بہت جلد ملک میں 'ایک ملک ایک قانون' کا نفاذ اور دفعہ 370 کا خاتمہ ہوگا۔

بابا رام دیو کا متنازع بیان

By

Published : Aug 4, 2019, 8:00 PM IST

ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے یوگا گرو بابا رام دیو نے کہا کہ مجھے امت شاہ اور وزیراعظم نریندر مودی پر پورا بھروسہ اور وہ جلد ہی دفعہ 370 کو ختم کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر ہمارا تھا، ہمارا ہے اور ہمارا ہی رہے گا اور ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

بابا رام دیو کا متنازع بیان، ویڈیو

بابا رام دیو نے کہا کہ 'مودی پاکستان مقبوضہ کشمیر کو بھی بھارت میں ضم کریں گے اور یہ کام بہت جلد مودی اور امت شاہ کی قیادت میں ہوگا۔'

انہوں نے کہا کہ 'سپریم کورٹ کو جلد سے جلد بابری مسجد اور رام مندر معاملہ پر فیصلہ سنانا چاہیے تا کہ وہاں رام مندر بن سکے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details