ملک میں کورونا وائرس کے نئے کیسز میں مسلسل کمی آتی جا رہی ہے اور صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد بڑھنے سے فعال کیسز کی شرح 5.11 فیصد ہو گئی۔
مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں پورے ملک میں کووِڈ۔19 کے 29163 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور کورنا متاثرہ افراد کی تعداد 88.74 لاکھ ہو گئی ہے۔
وہیں 12077 فعال کیسز کم ہو کر 4.53 لاکھ ہوگئی، اس دوران 40791 افراد صحتیاب ہوئے ہیں، مجموعی طور پر اس وبا کو شکست دینے والوں کی تعداد بڑھ کر 82.90 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے۔
دریں اثنا مزید 449 مریضوں کی موت سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 130519 سے زیادہ ہوگئی ہے۔
ملک میں صحتیاب ہونے والوں کی شرح بڑھ کر 93.42، فعال کیسز کی شرح کم ہو کر 5.11 فیصد اور شرح اموات کم ہو کر 1.47 رہ گئی ہے۔
کووِڈ۔19 سے سب سے زیادہ متاثر ریاست مہاراشٹر میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں فعال کیسز 526 کم ہو کر 85363 ہو گئے ہیں۔