مدھیہ پردیش کے بڑوانی ضلع کے ٹھیکری تھانہ علاقے کے تحت آگرہ ممبئی قومی شاہراہ پر مویشیوں کے کھانے سے بھرے کنٹینر میں آگ لگ جانےسے وہ جل کر خاکستر ہوگیا۔
ٹھیکری تھانہ انچارج سنجو کامبلے نے بتایا کہ آگرہ ممبئی قومی شاہراہ پر بروپھاٹک قصبے کے نزدیک کل رات کنٹینر کا ایکسل ٹوٹ جانے کی وجہ سے وہ ایک طرف جھک کر گرگیا۔ اس دوران تباہ ہوچکے اس کے ڈیزل ٹینک میں گھسٹنے کی وجہ سے آگ لگ گئی جو پورے ٹینکر میں پھیل گئی۔