اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

اجمیر شریف درگاہ میں تعمیری کاموں کا آغاز

اجمیر شریف درگاہ میں زائرین کی سہولیات کے لیے مختلف تعمیراتی کام انجام دیئے جا رہے ہیں۔

By

Published : Aug 17, 2020, 2:32 PM IST

construction work at ajmer sharif dargah
اجمیر شریف درگاہ میں تعمیری کاموں کا آغاز

کورونا وائرس (کووڈ۔-19) کی وبا کی وجہ سے زائرین پر درگاہ میں داخل ہونے پر پابندی عائد ہے۔ اس لئے فی الحال درگاہ خالی رہنے پر تمام سہولیاتی اور تعمیری کام انجام دیے جا رہا ہیں۔

مہاراشٹر کے وضوخانہ فاؤنڈیشن کی جانب سے درگا میں معذور لوگوں کے لئے خاص وضو خانہ تیار کیا جا رہا ہے۔



درگاہ کے خادم ایس ایف امین چشتی کے مطابق ان کی زیر سرپرستی میں مہاراشٹر کے فاروق، عاشق، مشتاق اور نبّو بھائی کی ٹیم نے وضو خانہ کے لیے مالی تعاون کیا ہے۔

انھوں نے بتایا ہے کہ 'اس نیک کام کے لیے گزشتہ دو برس سے کوشش کی جا رہی تھی جسے اب کامیابی ملی ہے'۔

ایس ایف امین چشتی نے بتایا ہے کہ 'وکٹوریا کوئین میری وضو خانہ کے تعمیر کے بعد مزدور افراد کو کوئی پریشانی نہیں ہوگی۔ انھیں مخصوص سہولیات کے تحت وضو بنانے کا موقع ملے گا'۔

انھوں نے بتایا ہے کہ 'اس وضو خانہ پر خوبصورت ڈیزائن کے ساتھ ہی جھومر لگایا جائےگا، تاکہ وضوخانہ کی خوبصورتی میں اضافہ ہوسکے'۔



ایس ایف امین چشتی کے مطابق 'دو سال کے انتظار کے بعد اب دس دنوں میں وضو خانہ کے کام کو مکمل کر لیا جائے گا'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details