اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

ایمی کونی بیریٹ نے حلف لیا - کملا ہیریس کا اختلاف

امریکہ میں نائب صدر کے عہدے کی امیدوار کے اختلاف کے باوجود امریکی سپریم کورٹ کے جج کی حیثیت سے ایمی کونی بیریٹ نے حلف لیا۔

Breaking News

By

Published : Oct 27, 2020, 2:21 PM IST

امریکہ میں عام انتخابات سے ایک ہفتہ قبل جج ایمی کونی بیریٹ نے امریکی سپریم کورٹ کے جج کی حیثیت سے حلف لیا۔

جج بیریٹ نے صدر ٹرمپ کی موجودگی میں وائٹ ہاؤس میں حلف لیا، جبکہ انہیں حلف برداری سپریم کورٹ کے جسٹس کلیرنس تھامس نے کرائی۔

امریکہ میں نائب صدر کے عہدے کی امیدوار کے اختلاف کے باوجود امریکی سپریم کورٹ کے جج کی حیثیت سے ایمی کونی بیریٹ نے حلف لیا

واضح رہے کہ اس تقرری کو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک بڑی فتح کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔

سینیٹرز نے پارٹی لائن کے ساتھ ساتھ بڑے پیمانے پر جج بیریٹ کے حق میں ووٹ دیا۔

صرف ایک ریپبلکن سینیٹر سوزین کولنس نے صدارتی امیدوار کے خلاف ووٹ دیا۔

کملا ہیریس نے منگل کو کہا کہ ایمی کونی بیریٹ کی سپریم کورٹ کے جج کی حیثیت سے منظوری کو ایک غیر قانونی عمل قرار دیا ہے

ان کی تقرری سے امریکی عدالتی ادارہ قدامت پسند اکثریت کی مہر لگ گئی ہے۔

وہیں دوسری جانب امریکہ میں نائب صدر کے عہدے کی دوڑ میں ڈیموکریٹک امیدوار کملا ہیریس نے منگل کو کہا کہ ایمی کونی بیریٹ کی سپریم کورٹ کے جج کی حیثیت سے منظوری کو ایک غیر قانونی عمل قرار دیا ہے۔

بیریٹ نے امریکہ میں سرکاری طور پر سپریم کورٹ کے جج بننے کے لیے جانے والے حلفوں میں سے پہلا حلف پیر وائٹ ہاؤس میں منعقدہ ایک تقریب میں لیا۔

امریکی سپریم کورٹ کے جج کی حیثیت سے ایمی کونی بیریٹ نے حلف لیا

بیریٹ کے حلف برداری کے بعد ہیریس نے ٹوئٹر پر کہا کہ 'آج ری پبلیکن نے غیر قانونی عمل کے ذریعے سپریم کورٹ کے جج کی تصدیق کرکے امریکی عوام کی مرضی کے خلاف کام کیا ہے، ہم اسے نہیں بھولیں گے'۔

محترمہ جنسبرگ ستمبر میں 87 برس کی عمر میں کینسر کی وجہ سے فوت ہوگئیں اور اس کے بعد یہ منصب امریکی سپریم کورٹ میں خالی ہو گیا تھا، جس بیریٹ کو نامزد کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details